☰
سسر کے دیوالیہ ہونے کے بعد پریانکا کی شادی مؤخر؟
بولی وڈ پگی چوپس پریانکا چوپڑا نے گزشتہ ماہ 18 اگست کو طویل چہ مگوئیوں کے بعد امریکی گلوکار و اداکار نک جونس سے بھارت میں منگنی کرلی تھی۔
ان کی منگنی ہوتے ہی یہ چہ مگوئیاں شروع ہوگئی تھیں کہ اداکارہ رواں برس کے آخر تک شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔
اطلاعات تھیں کہ پریانکا چوپڑا اور نک جونس رواں برس اکتوبر سے دسمبر کے درمیان کسی وقت بھی شادی کرلیں گے۔
تاہم اب خبر سامنے آئی ہے کہ پریانکا چوپڑا کے ہونے والے سسر مالی مشکلات کی وجہ سے ‘دیوالیہ’ ہوگئے ہیں، جس وجہ سے ممکنہ طور پر اداکارہ کی شادی کچھ وقت کے لیے مؤخر کی جائے گی۔
دکن کیرونیکل نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ نک جونس کے والد کو اپنے کاروبار میں مالی نقصان اٹھانا پڑا، جس وجہ سے انہیں بینک کرپٹ قرار دے دیا گیا ہے۔