Dawn News Television

اپ ڈیٹ 08 ستمبر 2018 01:26pm

عراق میں پُر تشدد مظاہرے

عراق کے جنوبی شہر بصرہ میں پرتشدد مظاہرے جاری ہیں، عوام حکومتی اقدامات اور بنیادی سہولتیں نہ ہونے کے خلاف مظاہرہ کررہے ہیں۔

مظاہروں کے پیش نظر حکام نے بصرہ میں کرفیو نافذ کر رکھا ہے لیکن اس کے باوجود ایرانی قونصل خانے کو نذر آتش کردیا گیا۔

صوبے کی بڑی بندرگاہ کو مظاہرین اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان پُرتشدد جھڑپوں کے بعد بند کردیا گیا ہے۔

پولیس اور مظاہرین کے درمیان رواں ہفتے ہونے والی جھڑپ کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے تھے جن میں 3 افراد پولیس فائرنگ کا نشانہ بنے تھے، تاہم جھڑپوں کے دوران کئی مظاہرین اور پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

Read Comments