☰
راہبہ کے پر اسرار قتل کی تفتیش کرتا پادری اور’دی نن’
ہولی وڈ کی ہارر فلم ‘دی نن’ نے ریلیز ہوتے ہی اپنی سیریز کی پہلی فلموں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
‘دی نن’ کو شمالی امریکا، بھارت اور یورپی ممالک سمیت دنیا کے کئی ممالک میں گزشتہ روز 7 ستمبر کو ریلیز کیا گیا تھا۔
یہ فلم کونجیورنگ سیریز کی پانچویں فلم ہے، جو کونجیورنگ 2 کے ایک منظر میں دکھائی جانے والی نن (راہبہ) رپر بنائی گئی ہے۔
فلم کی کہانی ایک 'شیطانی نن' (راہبہ) کے پر اسرار قتل کے گرد گھومتی ہے، جس سے متعلق خیال کیا جاتا ہے کہ اس نے خودکشی کی ہوگی۔فلم میں بتایا گیا ہے کہ اس راہبہ کا تعلق رومانیہ سے تھا جس نے مبینہ طور پر خودکشی کی۔
یہ بھی پڑھیں: دی نن کا ٹریلر ہی خوفزدہ کردینے کے لیے کافی
فلم کے پلاٹ کے مطابق راہبہ کے پراسرار قتل کے بعد ایک پادری اور اس کے ایک ساتھی کو اس معاملے کی تحقیقات کے لیے بھیجا جاتا ہے اور وہ مل کر اس کے قتل کی کھوج لگاتے ہیں۔