Dawn News Television

شائع 14 ستمبر 2018 11:18pm

سندھ: سرکاری ملازمت کے اُمیدواروں کی حد عمر میں 15 سال تک کا اضافہ

سندھ حکومت نے سرکاری ملازمت کے امیدواروں کی حدِ عمر میں چھوٹ دیتے ہوئے 15 سال تک کا اضافہ کردیا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی منظوری کے بعد سرکاری ملازمتوں کے اُمیدواروں کی حد عمر میں اضافہ کیا گیا۔

سندھ کے محکمہ سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآڈینیشن کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری ملازمتوں کے لیے اُمیدواروں کو عمر میں 15 سال تک کی چھوٹ ملے گی۔

مزید پڑھیں: وفاقی محکموں کے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کا فیصلہ

نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا کہ سرکاری ملازمتوں کے لیے امیدواروں کو عمر میں مذکورہ چھوٹ کی سہولت کا اطلاق محکمہ پولیس، پبلک سروس کمیشن اور بعض مخصوص اداروں پر لاگو نہیں ہوگا۔

سندھ کے محکمہ سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآڈینیشن کا جاری نوٹیفکیشن — فوٹو: امتیاز علی

Read Comments