Dawn News Television

اپ ڈیٹ 16 ستمبر 2018 02:31pm

امریکا اور فلپائن میں طوفان سے تباہی

امریکا اور فلپائن میں سمندری طوفان اور خراب موسم کے باعث متعدد افراد ہلاک ہو گئے اور دونوں ہی ممالک کے متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

امریکی ریاستوں جنوبی اور شمالی کیرولینا میں فلورنس نامی طوفان سے آنے والے تباہ کن سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلائی اور پہلے کی نسبت طوفان کمزور ہونے کے باوجود تباہی کا سلسلہ جاری ہے۔

یاد رہے کہ 2013 میں وسطی فلپائن میں آنے والے طوفان ہیان کے نتیجے میں کم از کم 7 ہزار 300 افراد ہلاک جبکہ بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی کے نتیجے میں 50 لاکھ سے زائد افراد نقل مکانی پر مجبور ہو گئے تھے۔

Read Comments