Dawn News Television

شائع 20 ستمبر 2018 01:10am

پاکستان کی بھارت کے ہاتھوں شکست

دبئی میں ایشیا کپ کے اہم میچ میں دفاعی چیمپیئن بھارت نے روایتی حریف پاکستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

دبئی میں کھیلے گئے روایتی حریف ٹیموں کے اہم میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو یہ فیصلہ ابتداء میں ہی اس وقت غلط ثابت ہو گیا جب بھوونیشور کمار نے 3 کے مجموعی اسکور پر دونوں پاکستانی اوپنرز کو پویلین رخصت کردیا۔

بھارت نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو اوپنرز روہت شرما اور شیکھر دھاون نے ابتدائی چند اوورز میں محتاط انداز اپنایا لیکن وکٹ پر سیٹ ہونے کے بعد روہت شرما نے روایتی انداز میں پاکستانی باؤلرز کو آڑے ہاتھوں لیا۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کر چکی ہیں۔

Read Comments