Dawn News Television

شائع 24 ستمبر 2018 09:05pm

اسد شفیق آسٹریلیا کے خلاف میچ کیلئے کپتان مقرر

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف پاکستان اے ٹیم کے میچ کے لیے مایہ ناز ٹیسٹ بلے باز اسد شفیق کو قومی ٹیم کا کپتان مقرر کردیا ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز آئندہ ماہ متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائے گی لیکن اس سیریز سے قبل آسٹریلیا کی ٹیم پاکستان اے کے خلاف پریکٹس میچ کھیلے گی۔

پاکستان اور آسٹریلیا اے کے درمیان 19ستمبر سے 2اکتوبر تک آئی سی سی اکیڈمی میں چار روزہ میچ کھیلا جائے گا جس کے لیے پاکستان اے کے 14رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

اسد شفیق کی قیادت میں پاکستان اے ٹیم میچ کے لیے 26ستمبر کو متحدہ عرب امارات روانہ ہو گی۔

اعلان کردہ اسکواڈ میں اسد شفیق، سمیع اسلم، عابد علی، افتخار احمد، عثمان صلاح الدین، سعد علی، آغا سلمان، محمد رضوان، وقاص مسعود، وہاب ریاض، راحت علی، عامر یامین، عمید آصف اور سعود شکیل۔

Read Comments