Dawn News Television

شائع 26 ستمبر 2018 03:10pm

بھارت کے پانی چھوڑنے پر پاکستان میں سیلاب

بھارت نے دریائے ستلج، راوی اور چناب میں پانی چھوڑ دیا جس کے بعد دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہونے لگی جب کہ سیالکوٹ میں چہور کے مقام پر نالہ ڈیک میں طغیانی سے کئی دیہات زیر آب آگئے۔

اسی طرح بالائی علاقوں میں مسلسل بارشوں سے نارووال کے ندی نالوں میں طغیانی ہے، سیلابی صورتحال کے پیش نظر محکمہ انہار نے نالہ اوج اور نالہ ڈیک کے مقام پر فلڈ واچنگ کیمپ قائم کردیے۔

یاد رہے کہ اس بات کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا کہ بھارت کی جانب سے آبی جارحیت کا امکان ہے جس سے قریبی اضلاع متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

Read Comments