Dawn News Television

اپ ڈیٹ 29 ستمبر 2018 06:21pm

جی کیو ایوارڈز میں بولی وڈ ستاروں کے اسٹائل

جی کیو مین 2018 ایوارڈز کی شاندار تقریب ممبئی میں منعقد ہوئی، جہاں بولی وڈ کی کئی نامور شخصیات نے ریڈ کارپٹ پر شرکت کرکے مداحوں کے دل جیت لیے۔

اس سالانہ ایوارڈ تقریب میں ہر اسٹار نہایت اسٹائلش نظر آیا، ان میں دپیکا پڈوکون، کرن جوہر، ٹائیگر شروف، سیف علی خان، نوازالدین صدیقی، بھومی پڈنیکر، وکی کوشل جیسے اداکار شامل ہیں۔

بہت سے اسٹارز نے اس تقریب میں اپنے نام ایوارڈز بھی کروائے، جیسے سیف علی خان کو جی کیو اسٹائل لیجنڈ کا ایوارڈ دیا گیا، جبکہ دپیکا پڈوکون نے سال کی کریٹو شخصیت کا ایوارڈ اپنے نام کروایا۔

فوٹو بشکریہ ہندوستان ٹائمز

Read Comments