Dawn News Television

اپ ڈیٹ 07 نومبر 2018 05:55pm

ان بولی وڈ اسٹارز کو کبھی گوگل سرچ مت کریں

ان بولی وڈ اسٹارز کو کبھی گوگل سرچ مت کریں



اگر تو آپ بولی وڈ اسٹارز کے بارے میں جاننے کے لیے سرچ کرنے کے عادی ہیں تو یہ جان لیں کہ کچھ اداکاروں کے بارے میں گوگل سرچ کرنا آپ کے کمپیوٹرز کو وائرس اور میل ویئر کا شکار بناسکتی ہے۔

یہ بات کمپیوٹر سیکیورٹی کمپنی میکافی کی ایک نئی تحقیق میں سامنے آئی جس میں ان بولی وڈ اسٹارز کی درجہ بندی کی گئی ہے جن کے بارے میں سرچ کرنا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

مزید پڑھیں : انٹرنیٹ پر ان فنکاروں کو کبھی سرچ مت کریں

اس سال ایک اداکارہ کو انٹرنیٹ سرچنگ کے لیے سب سے خطرناک بولی وڈ اسٹار قرار دیا گیا ہے۔

مجموعی طور پر 10 میں سے 7 اداکارائیں کے بارے میں سرچ کرنا انٹرنیٹ صارفین کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے جبکہ اداکاروں کی تعداد 3 ہے۔

اس تحقیق کے چند بولی وڈ اسٹارز کے نام سے سرچ کرنے کے دوران اس بات کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے کہ صارفین کا سامنا کسی میل وئیر یا مشتبہ ویب سائٹ سے ہوجائے اور مشتبہ لنکس پر کلک کرنے کا نقصان کافی زیادہ ہوسکتا ہے۔

گزشتہ سال کپل شرما اس فہرست میں سب سے خطرناک قرار پائے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : الیانا ڈی کروز نے اپنی خفیہ شادی پر خاموشی توڑ دی

موجودہ سال انٹرنیٹ سرچنگ کے لیے خطرناک قرار دیئے بولی وڈ اسٹارز درج ذیل ہیں۔

10۔ گووندا

فوٹو بشکریہ کلرز ٹی وی

9۔پرینیتی چوپڑا

اے ایف پی فائل فوٹو

8۔ پریانکا چوپڑا

اے ایف پی فائل فوٹو

7۔ رشی کپور

اے ایف پی فائل فوٹو

6۔ دپیکا پڈوکون

اے ایف پی فائل فوٹو

5۔ اکشے کمار

اے ایف پی فائل فوٹو

4۔ کریتی سینن

اے ایف پی فائل فوٹو

3۔ تبو

اسکرین شاٹ

2۔ پریتی زنٹا

اے ایف پی فائل فوٹو

1۔ الیانا ڈی کروز

فوٹو بشکریہ آئی ایم ڈی بی

Read Comments