Dawn News Television

شائع 05 اکتوبر 2018 12:25am

پشاور: پاکستان راہ حق پارٹی کے ضلعی صدر، محافظ سمیت قتل

صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پاکستان راہ حق پارٹی کے ضلعی صدر اسماعیل درویش کو ان کے سرکاری محافظ سمیت قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے پشاور کے علاقے اخون آباد میں گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں اسماعیل درویش اور ان کا سرکاری محافظ جاں بحق ہوگئے۔

مزید پڑھیں: پشاور: پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ سے کانسٹیبل شہید

راہ حق پارٹی کے ترجمان کے مطابق اسماعیل درویش معائنے کے بعد کلینک سے گھر جارہے تھے کہ دہشت گروں نے انہیں نشانہ بنایا۔

خیال رہے کہ اسماعیل درویش جماعت اہل سنت پشاور کے بھی ضلعی صدر تھے۔

واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کردیا۔

Read Comments