Dawn News Television

شائع 05 اکتوبر 2018 10:23am

جرمنی میں سب سے بڑا فیسٹیول

جرمنی میں 22 ستمبر سے دنیا کے سب سے بڑے بیئر فیسٹیول کا آغاز ہوا، اکتوبر فیسٹ کے نام سے مشہور زمانہ اس میلے میں دنیا بھر سے 6 ملین سے زائد افراد نے شرکت کی۔

اس میلے کی خاص بات یہ ہے کہ اس موقع پر جرمن ریاست باویریا کی مشہور بیئر کے ساتھ ساتھ فیسٹیول میں شریک مقامی شہری چمڑے کے مخصوص علاقائی لباس بھی زیب تن کرتے ہیں۔

اس فیسٹیول کی تاریخ کچھ یوں ہے کہ 19ویں صدی کی ایک شہزادی تھیریسین کی شادی کے موقع پر پہلی مرتبہ اس میدان میں ایک جشن منعقد کیا گیا تھا، اس مرتبہ یہ میلہ 65 ایکٹر رقبے پر محیط ہے۔

اکتوبر فیسٹیول کا ایک اور آداب یہ ہے کہ بیئر فروخت کرنے والے خیمے کے اندر رکھے بینچ پر جگہ کسی اور کے لیے مت محفوظ کریں، جو بھی آئے، اُسے بیٹھنے دیں اور اس عمل کو پسند کیا جاتا ہے۔

Read Comments