جرمنی میں سب سے بڑا فیسٹیول

05 اکتوبر 2018

جرمنی میں 22 ستمبر سے دنیا کے سب سے بڑے بیئر فیسٹیول کا آغاز ہوا، اکتوبر فیسٹ کے نام سے مشہور زمانہ اس میلے میں دنیا بھر سے 6 ملین سے زائد افراد نے شرکت کی۔

اس میلے کی خاص بات یہ ہے کہ اس موقع پر جرمن ریاست باویریا کی مشہور بیئر کے ساتھ ساتھ فیسٹیول میں شریک مقامی شہری چمڑے کے مخصوص علاقائی لباس بھی زیب تن کرتے ہیں۔

اس فیسٹیول کی تاریخ کچھ یوں ہے کہ 19ویں صدی کی ایک شہزادی تھیریسین کی شادی کے موقع پر پہلی مرتبہ اس میدان میں ایک جشن منعقد کیا گیا تھا، اس مرتبہ یہ میلہ 65 ایکٹر رقبے پر محیط ہے۔

اکتوبر فیسٹیول کا ایک اور آداب یہ ہے کہ بیئر فروخت کرنے والے خیمے کے اندر رکھے بینچ پر جگہ کسی اور کے لیے مت محفوظ کریں، جو بھی آئے، اُسے بیٹھنے دیں اور اس عمل کو پسند کیا جاتا ہے۔

ویزن یا اکتوبر فیسٹ کے نام سے منعقد ہونے والا میلہ دنیا بھر میں شہرت رکھتا ہے — فوٹو : اے ایف پی

اکتوبر فیسٹیول میں بے شمار جھولے ہیں، ان میں تیز رفتاری سے چلنے والے جھولے یا رولر کوسٹر اور بلندی سے نیچے گرنے والا اسکائی فال خاص طور پر نمایاں ہیں ان میں بیٹھنا بھی میلے کا ایک حصہ خیال کیا جاتا ہے — فوٹو : اے ایف پی

یہاں لوگ کئی کئی مہینے پہلے سے اپنی اپنی دکانوں کو سجانے اور سنوارنے کا سلسلہ شروع کر دیتے ہیں — فوٹو : اے ایف پی

مقامی آبادی اکتوبر فیسٹ کو ویزن بھی کہتی ہے، اس کی وجہ وہ میدان ہے جہاں یہ فیسٹیول منعقد کیا جاتا ہے، جو تھیریسین ویزے کہلاتا ہے — فوٹو : اے ایف پی

علاقائی موسیقی بھی اس فیسٹیول کی شان میں اضافہ کرتی ہے — فوٹو : اے ایف پی

دنیا بھر سے بیئر کے شوقین اس سرسبز میدان میں پہنچ کر نشے میں مکمل طور پر دھت ہو جاتے ہیں — فوٹو : اے ایف پی

اس فیسٹیول میں بیئر کی کئی لاکھ بوتلیں اور ڈرم خالی کیے جاتے ہیں — فوٹو : اے ایف پی

اس مرتبہ یہ میلہ 65 ایکٹر رقبے پر محیط ہے— فوٹو : اے ایف پی

یہاں لگائے گئے سب سے بڑے خیمے میں 10 ہزار سے زائد نشستیں رکھی گئی ہیں — فوٹو : اے ایف پی

اس مرتبہ 12 ہزار سے زائد ویٹر دنیا بھر سے آئے ہوئے مہمانوں کے لیے خدمات سرانجام دے رہے ہیں— فوٹو : اے ایف پی