Dawn News Television

شائع 19 اکتوبر 2018 11:31pm

صحت مند رہنے کیلئے اس آسان ورزش کو معمول بنالیں

ورزش انسانی صحت کے لیے مفید ہے لیکن روزمرہ زندگی میں ورزش کرنے کا موقع نہیں ملتا یا عموماً ایسا ہوتا ہے کہ ایک ہی طرح کی ورزش سے ہم اُکتا جاتے ہیں۔

تاہم ورزش کرنا صحت کے لیے اہم اور ضرروی ہے ،رسی کودنے سے ورزش کے چند آسان طریقے بتائے گئے ہیں آپ کو فٹ اور توانا رکھیں گے۔

ٹوئیسٹ

اس ورزش کو کرنے کا طریقہ ہے کہ رسی کودتے ہوئے جب پاؤں زمین پر ہوں تو جسم کو مخالف سمت میں گھمائیں اور آسانی کے لیے سمت بدلنے سے قبل 2 مرتبہ جمپ کریں۔

اسکائر

اسکائر کرتے ہوئے دونوں پاؤں آپس میں جوڑ کر آگے کی جانب دیکھیں اور تھوڑا سا بائیں طرف جمپ کریں اس کے بعد تھوڑا سا دائیں طرف جمپ کریں۔

سوئچ فیٹ

یہ ورزش بھی اسکائر سے ملتی جلتی ہے لیکن جیسے ہی آپ کے پاؤں اوپر کی سمت میں جائیں ایک پاؤں کو دوسرے پاؤں کے ساتھ کراس کرلیں۔

اوپن کلوز

رسی کودتے ہوئے اپنے ہاتھوں کو سر پر رکھے بغیر جمپ کریں۔

کرس کراس

یہ ورزش کرتے ہوئے اپنے بازوؤں اور ٹانگوں کو کراس اور ان کراس کریں۔

Read Comments