ماہرہ خان کے فیس بک اور گوگل ہیڈ کوارٹرز میں جلوے
پاکستان کی سپر اسٹار ماہرہ خان جو اقوام متحدہ (یو این) کے مہاجرین سے متعلق ذیلی ادارے یونائیٹڈ نیشنز ہائی کمیشن فار رفیوجیز (یو این ایچ سی آر) کی خصوصی سفیر ہیں۔
وہ گزشتہ کئی ماہ سے پاکستان کے کینسر کے سب سے بڑے ہسپتال شوکت خانم میموریل کے لیے بھی سفیر کی خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔
شوکت خانم میمویل ہسپتال کے فنڈز کے لیے جہاں وہ گزشتہ ہفتے کراچی میں ایک فنڈ ریزنگ عشائیے میں شریک ہوئی تھیں۔
اب وہیں انہوں نے امریکی دورے کے دوران دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائیٹ فیس بک اور انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کی سب سے بڑی کمپنی گوگل کے ہیڈ کوارٹرز کا بھی دورہ کیا ہے۔
ماہرہ خان نے اپنے انسٹاگرام پر گوگل اور فیس بک ہیڈ کواٹرز کے دورے کی تصاویر شیئر کیں، جن پر سیکڑوں مداحوں نے اچھے کمنٹس کیے۔
ماہرہ خان کی ان تصاویر کو جہاں ان کے ہزاروں مداحوں نے لائیک کیا، وہیں ان کی یہ تصاویر سوشل ویب سائیٹس پر وائرل بھی ہوگئیں۔