☰
بولی وڈ ستاروں کی گھر والوں کے ساتھ روشن دیوالی
دیوالی کو ہندوستان کے لاتعداد تہواروں میں ایک اہم تہوار مانا جاتا ہے جسے دنیا بھر کے لوگوں کے ساتھ ساتھ بولی وڈ کی شخصیات بھی نہایت جوش و خروش کے ساتھ مناتی ہیں۔
روشنیوں کے اس تہوار میں بولی وڈ کے ستارے اپنے مصروف شیڈول سے وقت نکال کر اس تہوار کو اپنے دوستوں اور گھرانوں کے ہمراہ مناتے ہیں اور کچھ تو اس موقع کو بھی اپنے مداحوں کے ساتھ شئیر کرتے نظر آتے ہیں۔
یہ بھی دیکھیں: شاہ رخ کی دیوالی پارٹی میں بولی وڈ کی رونق
کئی دنوں پر مبنی اس تہوار میں بولی وڈ شخصیات نے نامور ڈیزائنرز کی جانب سے تیار کردہ ملبوسات زیب تن کیے اور اپنے گھر والوں کے ساتھ اس روشن تہوار کو منایا۔
ان کی چند جھلکیاں یہاں دیکھیں: