Dawn News Television

شائع 09 نومبر 2018 12:10pm

پریانکا کے اس خوبصورت جوڑے کی قیمت آپ کو حیران کردے گی

بولی وڈ دیسی گرل پریانکا چوپڑا کی شادی کی تقریبات کا آغاز امریکا میں گزشتہ ماہ ہوا، جس کے بعد وہ اب بھارت اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزارنے واپس آئی ہیں۔

اداکار نے بھارت آتے ہی اپنی والدہ، بھائی اور دوستوں کے ہمراہ دیوالی کے ایونٹ کا جشن منایا۔

****یہ بھی دیکھیں: بولی وڈ ستاروں کی گھر والوں کے ساتھ روشن دیوالی****

اس دوران پریانکا چوپڑا نے اپنے گھر والوں کے ہمراہ لی گئی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

پریانکا چوپڑا نے دیوالی کے موقع پر زرد رنگ کا خوبصورت جوڑا زیب تن کیا، اور مداحوں کو ان کا یہ انداز خوب پسند بھی آیا۔

اداکارہ کا نام ان تمام فہرست کا حصہ بھی بنا جن میں دیوالی کے بہترین ملبوسات کا ذکر کیا گیا۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ پریانکا چوپڑا کا یہ جوڑا جتنا خوبصورت نظر آرہا ہے، اس سے کئی زیادہ یہ مہنگا بھی ہے؟

اس جوڑے کی رقم بھارتی ایک لاکھ 20 ہزار روپے ہے، جو 2 لاکھ 21 ہزار پاکستانی روپے سے زائد بنتے ہیں۔

پریانکا چوپڑا کے اس خوبصورت جوڑے کو بھارت کی نامور ڈیزائنر انیتا ڈونگرے نے تیار کیا۔

یاد رہے کہ پریانکا چوپڑا رواں سال دسمبر میں امریکی گلوکار و اداکار نک جونس کے ہمراہ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔

ان کی شادی کی تقریب 2 دسمبر کو جےپور میں منعقد ہوگی، جس میں بولی وڈ سے تعلق رکھنے والی شخصیات شرکت کریں گی۔

مزید پڑھیں: پریانکا چوپڑا کی شادی کی تقریبات کا آغاز

رپورٹ کے مطابق پریانکا چوپڑا اپنی شادی کے موقع پر ڈیزائنر منیش ملہوترا اور سبیاسچی کی جانب سے تیار کردہ جوڑوں میں نظر آئیں گی۔

خیال رہے کہ پریانکا چوپڑا کے برائڈل شاور کی تقریب بھی امریکا میں ان کی سہیلیوں نے منعقد کی۔

جس کے بعد چند اور تقریبات میں پریانکا چوپڑا کی کزن پرینیتی چوپڑا بھی نظر آئیں۔

Read Comments