شاہد کپور کا بیٹا کس کی طرح دکھتا ہے، نئی بحث چھڑ گئی
بولی وڈ کے ایکشن ہیرو شاہد کپور کے ہاں رواں برس 6 ستمبر کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔
شاہد کپور اور میرا راجپوت کے ہاں یہ دوسرا بچہ تھا، جوڑے کو پہلی بھی ایک بیٹی تھی۔
شاہد کپور اور میرا راجپوت نے بیٹے کی پیدائش کے ایک دن بعد ہی اس کا نام مداحوں کو بتایا تھا۔
شاہد کپور نے سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کو بتایا تھا کہ ان کے بیٹے کا نام ’زین کپور‘ رکھا گیا ہے۔
تاہم اب بیٹے کی پیدائش کے 2 ماہ بعد اب میرا راجپوت نے مداحوں سے اپنے بیٹے کی تصویر بھی شیئر کی ہے۔
شاہد کپور کی اہلیہ میرا راجپوت نے انسٹاگرام پر اپنے بیٹے زین کپور کی پہلی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’ہیلو ورلڈ۔
اداکار کی اہلیہ کی جانب سے تصویر شیئر کیے جانے کے فورا بعد ہی یہ وائرل ہوگئی اور دیکھتے ہی دیکھتے ہزاروں افراد نے اسے لائیک کیا، جب کہ درجنوں افراد نے اس پر طرح طرح کے کمنٹس کیے۔
ساتھ ہی زین کپور کی پہلی تصویر آتے ہی سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی کہ شاہد کپور کا بیٹا کس کی طرح دکھتا ہے۔