☰
بھارت: اہلیہ کیلئے 'منی تاج محل' بنانے والا شخص حادثے میں ہلاک
لکھنؤ: بھارت کی ریاست اتر پردیش کے ضلع بلند شاہر میں اپنی اہلیہ کے لیے 'منی تاج محل' بنانے والے فیض الحسن قادری ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔
این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حادثے میں فیض الحسن قادری شدید زخمی ہوئے تھے، جنہیں ہسپتال میں طبی سہولیات فراہم کی جارہی تھیں کہ وہ دم توڑ گئے۔
83 سالہ فیض الحسن قادری جو کہ پیشے سے ڈاکیا تھے، نے اپنی مرحوم اہلیہ تاجا مولی بی بی کی یاد میں 2012 میں منی تاج محل بنانے کا کام شروع کیا تھا جبکہ جوڑے کی شادی 1953 میں ہوئی تھی۔