اکشے کمار ’2.0‘ میں کس طرح ولن بنے؟
بولی وڈ اسٹار رجنی کانتھ کی آنے والی فلم '2.0' (ٹو پوائنٹ زیرو) میں ولن کا کردار اکشے کمار نبھارہے ہیں جن کو دیکھ کر شاید ہی کوئی یہ اندازہ لگا پائے کہ یہ کون ہیں۔
اس سائنس فکشن فلم میں اکشے کمار ڈاکٹر رچرڈ نامی ایک سائنسدان کا کردار ادا کر رہے ہیں جو ایک کوے کا روپ دھار لیتا ہے.
فلم کے حال ہی میں سامنے آئے ٹریلر میں بھی اکشے کمار کو ایک ایسے کردار میں دکھایا گیا جو اس سے قبل انہوں نے کبھی ادا نہیں کیا، تاہم یہ بھی بات پیش کی گئی کہ فلم میں وہ ایسے ولن کا کردار نبھا رہے ہیں جسے اسمارٹ فونز سے نفرت ہے۔
مزید پڑھیں: فلم 'ٹو پوائنٹ زیرو' میں اکشے کا ناقابل شناخت روپ
جبکہ اکشے کمار کا فلم میں کیا گیا لک سامنے آیا، ان کے مداح اور ساتھی یہی جاننا چاہتے تھے کہ وہ آخر اس کردار کے لیے تیار کیسے ہوئے۔
تاہم اب خود اکشے کمار نے ایک ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ریلیز کردی۔
اس ویڈیو میں دکھایا گیا کہ اکشے کمار کو کس طرح اس مشکل کردار کے لیے تیار کیا گیا اور اس عمل میں ایک یا دو نہیں بلکہ کئی گھنٹے لگے۔
ویڈیو میں دکھایا گیا کہ اکشے کمار میک اپ کی مدد سے اس روپ میں نظر آئے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کی مہنگی ترین فلم 2 پوائنٹ 0 کی آڈیو لاؤنچنگ
ان کے دو منفرد کردار کو پیش کرنے کے لیے میک اپ آرٹس نے میک اپ کی مدد سے یہی دو روپ تیار کیے جس میں ایک خوفناک ولن اور ایک کوے جیسا کردار تھا۔