بولی وڈ اسٹار رجنی کانتھ اور اکشے کمار کی آنے والی فلم '2.0' (ٹو پوائنٹ زیرو) کا ٹریلر سامنے آگیا جس کی مکمل کہانی اسمارٹ فونز کے گرد گھومتی نظر آئی۔

2 منٹ دورانیے پر مبنی اس ٹریلر کو دیکھ کر اندازہ ہورہا ہے کہ یہ کئی ویڈیو گیمز اور سائنس فکشن فلموں سے متاثر ہوکر تیار کی گئی ہے۔

فلم میں رجنی کانتھ ہمیشہ کی طرح چٹی نامی سپر ہیرو بنے ہیں، جبکہ اکشے کمار کو ایک پرندے کی شکل کا ولن بنایا گیا ہے۔

ٹریلر میں یہ بھی دکھایا گیا کہ شہر میں موجود لوگوں کے ہاتھوں سے کوئی طاقت اسمارٹ فونز کھینچ رہی ہے، جس کے بعد یہ تمام فونز مل کر مانسٹرز کی شکل اختیار کررہے ہیں۔

جبکہ فلم میں یہ بھی دکھایا کہ اکشے کمار کو ان اسمارٹ فونز سے نفرت ہے۔

فلم کی موسیقی اے آر رحمٰن نے کمپوز کی ہے۔

فلم '2.0' رواں سال 29 نومبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں