Dawn News Television

اپ ڈیٹ 18 نومبر 2018 01:34pm

بھارت: گردوارے پر دستی بم حملہ، 3 افراد ہلاک

بھارت کی ریاست امرتسر میں سکھوں کی مذہبی عبادت گاہ 'گردوارے' میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق واقعہ سکھوں کے ایک گروہ کی مذہبی تقریب کے دوران پیش آیا۔

رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ موٹر سائیکل سوار 2 نوجوانوں نے امرتسر کے گاؤں عادلی وال میں ایک گردوارے میں دستی بم پھینکے تھے۔

مزید پڑھیں: بھارت: بم دھماکے میں 5 سیکیورٹی اہلکار ہلاک

دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔

انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی پی) ایس پی ایس پارمار نے بتایا کہ 'کہیں دستی بم حملے کی اطلاع ہے پولیس کو جائے وقوع پر بھیجا گیا ہے تاہم یہ واقعے کی ابتدائی معلومات ہیں'۔

ادھر ڈپٹی کمشنر کمال دیپ سنگھ نے گردوارے میں دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ واقعے میں 3 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے جس کی حالت تشویشناک ہے۔

20 مئی 2018 کو بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ میں بم دھماکے میں 5 پولیس اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے تھے۔

Read Comments