Dawn News Television

اپ ڈیٹ 09 دسمبر 2018 01:43am

حسینہ عالم کا تاج میکسکو کی ’ونیسا‘ کے سر سج گیا

میکسکو کی ونیسا پونسے ڈی لیون نے مس ورلڈ 2018 کا تاج اپنے سر پر سجا لیا جس کے ساتھ ہی وہ میکسکو کے لیے یہ اعزاز جیتنے والی پہلی خاتون بن گئیں۔

چین کے سانیا سٹی ارینا میں منعقدہ 68ویں مس ورلڈ کے مقابلے میں دنیا کے مختلف ممالک سے 118 حسیناؤں نے حصہ لیا جس میں میکسکو کی 26 سالہ ونیسا کے سر 'مس ورلڈ' کا تاج سجا۔

تھائی لینڈ کی 20 سالہ نکولین پشاپا لمسنوکن مقابلے میں دوسرے نمبر پر رہیں جبکہ بیلاروس، جمیکا اور یوگنڈا کی حسینائیں بالترتیب تیسرے، چوتھے اور پانچویں نمبر پر رہیں۔

گزشتہ سال یہ ٹائٹل بھارت کی منوشی چلر نے جیتا تھا لیکن اس سال فیمینا مس انڈیا 2018 کا تاج سر پر سجانے والی بھارتی حسینہ عالمی مقابلے میں صف اول کی 12 دوشیزاؤں میں بھی جگہ بنانے میں ناکام رہیں۔

Read Comments