’جانتا ہوں میری بیٹی رنبیر کپور سے محبت کرتی ہے‘
بولی وڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ یوں تو ان دنوں اپنی آنے والی پہلی فلم ’براہمسٹرا‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، تاہم خبروں میں ان کی فلموں کے بجائے ان کی محبت کے چرچے ہیں۔
گزشتہ چند ماہ سے خبریں ہیں کہ دونوں کے درمیان شدید محبت ہے اور جلد ہی دونوں شادی کا اعلان بھی کرنے والے ہیں۔
یہ بھی خبریں ہیں کہ دونوں آئندہ برس تک شادی کا ارادہ رکھتے ہیں، تاہم دونوں نے اپنی شادی کے حوالے سے کھل کر بات نہیں کہی۔
اگرچہ رنبیر کپور دبے الفاظوں میں اعتراف کر چکے ہیں کہ ان کی عالیہ بھٹ سے دوستی ہے، تاہم انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ان کے تعلقات ابھی ابتدائی مراحل میں ہیں۔
اگرچہ ان کی محبت کی خبروں کے بعد دونوں کو ایک دوسرے کے خاندان سے بھی ملتے دیکھا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: رنبیر نے عالیہ کے ساتھ اپنے تعلق کونئی محبت قرار دے دیا
تاہم اب پہلی بار عالیہ بھٹ کے والد اور فلم ساز مہیش بھٹ نے اپنی بیٹی کی محبت کا اعتراف کرتے ہوئے ان کے تعلقات کو خوش آئندہ قرار دیا ہے۔