’جانتا ہوں میری بیٹی رنبیر کپور سے محبت کرتی ہے‘

اپ ڈیٹ 12 دسمبر 2018
خبریں ہیں کہ دونوں آئندہ برس کے اختتام تک شادی کرلیں گے—فوٹو: انڈیا ٹوڈے
خبریں ہیں کہ دونوں آئندہ برس کے اختتام تک شادی کرلیں گے—فوٹو: انڈیا ٹوڈے

بولی وڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ یوں تو ان دنوں اپنی آنے والی پہلی فلم ’براہمسٹرا‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، تاہم خبروں میں ان کی فلموں کے بجائے ان کی محبت کے چرچے ہیں۔

گزشتہ چند ماہ سے خبریں ہیں کہ دونوں کے درمیان شدید محبت ہے اور جلد ہی دونوں شادی کا اعلان بھی کرنے والے ہیں۔

یہ بھی خبریں ہیں کہ دونوں آئندہ برس تک شادی کا ارادہ رکھتے ہیں، تاہم دونوں نے اپنی شادی کے حوالے سے کھل کر بات نہیں کہی۔

اگرچہ رنبیر کپور دبے الفاظوں میں اعتراف کر چکے ہیں کہ ان کی عالیہ بھٹ سے دوستی ہے، تاہم انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ان کے تعلقات ابھی ابتدائی مراحل میں ہیں۔

اگرچہ ان کی محبت کی خبروں کے بعد دونوں کو ایک دوسرے کے خاندان سے بھی ملتے دیکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: رنبیر نے عالیہ کے ساتھ اپنے تعلق کونئی محبت قرار دے دیا

تاہم اب پہلی بار عالیہ بھٹ کے والد اور فلم ساز مہیش بھٹ نے اپنی بیٹی کی محبت کا اعتراف کرتے ہوئے ان کے تعلقات کو خوش آئندہ قرار دیا ہے۔

بیٹی پر مرضی نہیں تھوپ سکتا، مہیش بھٹ—فوٹو: فلم فیئر
بیٹی پر مرضی نہیں تھوپ سکتا، مہیش بھٹ—فوٹو: فلم فیئر

اگرچہ مہیش بھٹ پہلے بھی عالیہ بھٹ کے تعلقات پر بات کر چکے ہیں اور انہوں نے واضح کیا تھا کہ ان کی بیٹی کی زندگی میں وہ مداخلت پسند نہیں کریں گے، وہ اپنی مرضی سے زندگی گزارنے کی حقدار ہیں۔

تاہم اب انہوں نے ان کی محبت پر بات کرتے ہوئے رنبیر کپور سے ان کے تعلقات کو نہ صرف تسلیم کیا، بلکہ لوگوں پر بھی یہ واضح کیا کہ ان کے تعلقات کو سمجھنے کے لیے کسی خاص بات یا اشارے کی ضرورت نہیں۔

View this post on Instagram

the one with all the joy 😇💥

A post shared by Alia ✨⭐️ (@aliaabhatt) on

این ڈی ٹی وی کے مطابق مہیش بھٹ نے ایک برطانوی خبر رساں ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ انہیں ذاتی طور پر رنبیر کپور بہت پسند ہے، وہ محنتی اور اچھا لڑکا ہے، تاہم وہ اس حوالے سے عالیہ بھٹ پر اپنی مرضی نہیں تھونپیں گے۔

مہیش بھٹ نے دعویٰ کیا کہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور ایک دوسرے سے گہری محبت کرتے ہیں، تاہم انہوں نے ان کی شادی کے حوالے سے کوئی بھی بات نہیں کی۔

مزید پڑھیں: بیٹی کی محبت پر عالیہ بھٹ کے والد بول پڑے

فلم ساز کا کہنا تھا کہ وہ محبت کے حوالے سے اپنی بیٹی پر کوئی مرضی نہیں تھونپنا چاہیں گے، کیوں کہ جب وہ بھی جوان تھے اور انہوں نے بھی کسی سے محبت کی تھی تو وہ بھی یہ نہیں چاہتے تھے کہ کوئی انہیں اس حوالے سے مشورہ دے۔

مہیش بھٹ نے بیٹی کی محبت اور رشتے پر کھلے دل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زندگی خوشی سے جینے کا نام ہے، اس لیے ان دونوں کو اپنے متعلق ہر فیصلہ کرنے کا حق ہے۔

یہ پہلا موقع ہے کہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کے تعلق پر دونوں کے خاندان میں سے کسی اہم شخص نے بات کی ہے، تاہم بظاہر ان کے رشتے سے رنبیر کپور کے گھر والے بھی خوش دکھائی دیتے ہیں۔

عالیہ بھٹ نے تاحال اس حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا—فوٹو: ہندوستان ٹائمز
عالیہ بھٹ نے تاحال اس حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا—فوٹو: ہندوستان ٹائمز

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں