راجپال یادیو کے قیدی بن کر آنے پر جیل حکام خوش
گزشتہ ماہ 30 نومبر کو یہ خبر سامنے آئی تھی کہ بولی وڈ کامیڈین 47 سالہ راجپال یادیو کو فراڈ اور پیسے ہڑپ کرنے کے الزام میں عدالت نے تین ماہ کے لیے جیل بھیج دیا۔
ان پر الزام تھا کہ انہوں نے فلم بنانے کے لیے قرض لیا تھا اور جب اس کی ادائگی کی تو ان کا چیک باؤنس ہوگیا اور پھر انہوں نے قرضدار کو پیسے نہیں لوٹائے۔
اسی کیس میں راجپال یادیو کو رواں برس اپریل میں بھی نئی دہلی کی ہائی کورٹ نے 6 ماہ جیل قید اور 11 کروڑ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی، تاہم بعد ازاں اسی عدالت نے اداکار کی ضمانت منظور کرلی تھی۔
تاہم 30 نومبر کو دہلی کی ہائی کورٹ نے انہیں قرض کی ادائیگی نہ کرنے کے جرم میں راجپال یادیو کو 3 مہینے کے لیے جیل بھیج دیا تھا۔
انہیں فوری حراست میں لے کر دہلی حکومت کے زیر انتطام معروف تہاڑ جیل منتقل کردیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ’اتا، پتہ، لاپتہ‘ کے راجپال یادیو کو جیل کی سزا
کامیڈی اسٹار کے قیدی بن کر جیل آنے پر جہاں جیل حکام خوشی سے پھولے نہیں سما رہے، وہیں اداکار نے جیل میں بھی اپنی کامیڈی سے لوگوں کو ہنسانا شروع کردیا۔