☰
سری دیوی کی بیٹی ہیرو کو دل دے بیٹھیں؟
رواں برس جولائی میں اپنی پہلی فلم ’دھڑک‘ سے فلمی کیریئر کا آغاز کرنے والی سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور یوں تو جلد ہی کرن جوہر کی فلم ’تخت‘ کی شوٹنگ کا آغاز کریں گی۔
تاہم وہ اپنے فیشن، مصروفیات اور ساتھی اداکار سے تعلقات کی وجہ سے ہر وقت خبروں میں رہتی ہیں۔
جھانوی کپور اپنی پہلی فلم ’دھڑک‘ میں بھی نوجوان ہیرو اشان کھاتر سے رومانس کرتی دکھائی دی تھیں، اس فلم میں دونوں نے کالج کے طالب علموں کا کردار ادا کیا تھا، جنہیں ایک دوسرے سے پیار ہوجاتا ہے۔
فلم کی شوٹنگ سے اس کی ریلیز تک دونوں اداکاروں کو ایک ساتھ دیکھا گیا، تاہم یہ سلسلہ اب تک جاری ہے اور انہیں متعدد تقریبات میں ایک ساتھ دیکھا جاتا ہے۔