Dawn News Television

شائع 07 جنوری 2019 03:02pm

چین کا دلکش ہاربن آئس فیسٹیول

دنیا کے سب سے بڑے برف کے تہوار ہاربن آئس فیسٹیول کا چین کے شمال مشرقی صوبے میں آغاز ہوگیا جس میں برف سے تیار کردہ متعدد مجسمے، عمارات کی شبیہات، قلعے اور دیگر خوبصورت چیزیں نمائش کے لیے رکھی گئیں ہیں۔

2019 میں یہ 35واں سالانہ فیسٹیول منعقد کیا جارہا ہے جسے دیکھنے کے لیے دنیا بھر سے سیاحوں نے چین کا رخ کیا۔

اس فیسٹیول میں نہ صرف مختلف طرح کے مجسمے رکھے گئے بلکہ کئی کھیلوں کے مقابلوں اور دیر تفریحات کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔

فیسٹیول کی سب سے پر کشش چیز ’ہاربن آئس اینڈ سنو ورلڈ‘ ہے جو 6 لاکھ مربع میٹر تک وسیع ہے اور اس میں 100 سے زائد سنگ میل رکھے گئے ہیں۔

ان مجسموں کی تیاری میں ایک لاکھ 10 ہزار مربع میٹر ٹھوس برف اور ایک لاکھ 20 ہزار مربع میٹربرفباری سے حاصل ہونے والی برف کا استعمال کیا گیا ہے۔

مذکورہ فیسٹیول میں 12 مختلف ممالک کے مجسمہ ساز بھی حصہ لے رہے ہیں جو مجسمہ سازی کے مقابلے میں اپنے فن پارے پیش کریں گے۔

Read Comments