چین کا دلکش ہاربن آئس فیسٹیول

07 جنوری 2019

دنیا کے سب سے بڑے برف کے تہوار ہاربن آئس فیسٹیول کا چین کے شمال مشرقی صوبے میں آغاز ہوگیا جس میں برف سے تیار کردہ متعدد مجسمے، عمارات کی شبیہات، قلعے اور دیگر خوبصورت چیزیں نمائش کے لیے رکھی گئیں ہیں۔

2019 میں یہ 35واں سالانہ فیسٹیول منعقد کیا جارہا ہے جسے دیکھنے کے لیے دنیا بھر سے سیاحوں نے چین کا رخ کیا۔

اس فیسٹیول میں نہ صرف مختلف طرح کے مجسمے رکھے گئے بلکہ کئی کھیلوں کے مقابلوں اور دیر تفریحات کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔

فیسٹیول کی سب سے پر کشش چیز ’ہاربن آئس اینڈ سنو ورلڈ‘ ہے جو 6 لاکھ مربع میٹر تک وسیع ہے اور اس میں 100 سے زائد سنگ میل رکھے گئے ہیں۔

ان مجسموں کی تیاری میں ایک لاکھ 10 ہزار مربع میٹر ٹھوس برف اور ایک لاکھ 20 ہزار مربع میٹربرفباری سے حاصل ہونے والی برف کا استعمال کیا گیا ہے۔

مذکورہ فیسٹیول میں 12 مختلف ممالک کے مجسمہ ساز بھی حصہ لے رہے ہیں جو مجسمہ سازی کے مقابلے میں اپنے فن پارے پیش کریں گے۔

چین میں منعقد ہونے والا موسمِ سرما کا یہ فیسٹیول اب تہوار دنیا کا سب سے بڑا برف کا تہوار بن چکا ہے—فوٹو اے پی

سیاح خوبصورت بگھی میں سوار ہو کر برف کے قلعے کا نظارا کرتے ہوئے—فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

شدید سرد موسم کے باوجود برف کے حیرت انگیز فن پاروں سے لطف اندوز ہونے ہزاروں سیاح پہنچے—فوٹو:اے ایف پی

برف سے تیار کردہ روم کے مشہور قلعے کی شبیہہ—فوٹو  ایکیو ویدر ویب سائٹ

ہاربن آئس اینڈ سنو ورلڈ کو 6 لاکھ مربع میٹر تک وسیع رقبے پر سجایا گیا—فوٹو:ایکیو ویدر ویب سائٹ

مجسموں کی تیاری میں استعمال ہونے کے لیے ہزاروں ٹن ٹھوس برف پہنچائی گئی—فوٹو ہاربن آئس ڈاٹ کام

خوبصورتی سے تراشی گئیں ان شبیہات کو روشنی نے اور دلکش بنادیا—فوٹو بشکریہ ایکیو ویدر ویب سائٹ

مجسمہ ساز برف کے ٹکڑے نصب کرنے کے بعد انہیں تراش کر حتمی شکل دے رہے ہیں—فوٹو:اے ایف پی

رنگ برنگی روشنیوں نے برف کو انوکھا ہی حسن بخش دیا—فوٹو: اے ایف پی

فیسٹیول کے آغاز سے قبل تیاری کا ایک منظر—فوٹو بشکریہ ٹوئٹر