☰
سال نو پر آنر (Honor) نے 7C اور 8X کی قیمتیں کم کردیں
آنر نے سال 2018 میں ایک سے بڑھ کر ایک موبائل پیش کیے، جس وجہ سے اس کی کمائی میں بھی اضافہ ہوا۔
سات ماہ قبل ہی آنر نے مڈ بجٹ رینج کا پریمیئر اسمارٹ موبائل 7 سی متعارف کرایا تھا، اس فون کی خاص بات یہ تھی کہ یہ مڈ بجٹ رینج میں ایڈوانس ٹیکنالوجی کا فون تھا۔
اس موبائل کو متعارف کرائے جانے کے فوری بعد ہی آنر نے ایک اور بہترین موبائل 8 ایکس بھی متعارف کرایا تھا۔
کمپنی کا یہ ایکس سیریز کا ایسا فون تھا جو نہ صرف پرفارمنس بلکہ اسٹائل، قیمت اور ڈیزائن کی وجہ سے بھی اچھوتا تھا۔
آنر نے اپنے ان دونوں موبائل کی مقبولیت کے بعد صارفین کو نئے سال کا تحفہ دینے کے لیے انہیں دوبارہ مارکیٹ میں نئی اور کم قیمت میں پیش کیا ہے۔
آنر نے ان موبائلز کو ’نیا سال، نئی قیمت‘ کے تحت پہلے سے کم قیمت میں پیش کیا ہے۔