یہ تصویر لوگوں کو خوفزدہ کیوں کردیتی ہے؟
کیا آپ بتاسکتے ہیں اوپر موجود تصویر میں کیا گڑبڑ ہے؟
دیکھنے میں تو یہ بالکل عام سی تصویر ہے جس میں ایک لڑکی کسی کمرے میں تصویر کھچوا رہی ہے۔
تاہم اس تصویر میں کچھ ایسا ہے جو بالکل بھی ٹھیک نہیں اور اس چیز نے ہزاروں انٹرنیٹ صارفین کو اپنا سر کھجانے پر مجبور کردیا۔
مزید پڑھیں : اس رونگٹے کھڑے کردینے والی تصویر میں چھپی گڑبڑ پکڑ سکتے ہیں؟
درحقیقت اس تصویر میں کچھ ایسا ہے جو اکثر افراد نظر انداز کرجاتے ہیں اور جب علم ہوتا ہے تو یقین کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔
درحقیقت تصویر میں نظر آنے والے کمرے یا لڑکی میں کوئی چیز چھپی ہوئی نہیں بلکہ گڑبڑ کو پکڑنے کے لیے آپ کو کسی اور چیز پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی۔
جی ہاں وہ ہے پیچھے موجود آئینہ، جیسا آپ نیچے موجود تصویر میں دیکھ سکتے ہیں کہ اس آئینے میں لڑکی کا عکس بھی منہ سامنے کیے ہوئے ہے جو کہ ناممکن ہے۔
یعنی یہ لڑکی اور اس کا عکس دونوں کیمرے کی جانب دیکھ رہے ہیں حالانکہ آئینے میں اس کی پشت نظر آنی چاہئے تھی۔۔