’مجمع میں ایک شخص نے نامناسب انداز میں چھوا‘
بولی وڈ میں اداکاراؤں اور خواتین کی جانب سے اپنے ساتھ ہونے والے نازیبا رویات اور نامناسب مطالبات پر بات کیا جانا اب کوئی نئی بات نہیں۔
اگرچہ اداکارہ کنگنا رناوٹ بھی پہلے اپنی کامیاب ترین فلم ’کوئین‘ کے ہدایت کار وکاس بہل پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کر چکی ہیں۔
تاہم اب ایک بار پھر انہوں نے خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کیے جانے اور خواتین کی جانب سے اپنی حفاظت نہ کیے جانے کے حوالے سے کھل کر بات کی ہے۔
کنگنا رناوٹ نے گزشتہ برس اکتوبر میں انکشاف کیا تھا کہ وکاس بہل نے انہیں فلم کوئین کی شوٹنگ کے دوران جنسی طور پر ہراساں کیا۔
اداکارہ کے مطابق ہدایت کار ان کے ساتھ نامناسب انداز میں پیش آتے رہے، یہاں تک وہ انہیں بانہوں میں بھر کر دیر تک ان کے بالوں کی خوشبو سونگھتے رہتے اور انہیں رومانوی مگر نامناسب باتیں کہتے۔
یہ بھی پڑھیں: کنگنا رناوٹ کا فلم ہدایت کار پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام
تاہم اب انہوں نے واضح کیا ہے کہ ہر ہراسمنٹ جنسی نہیں ہوتی اور ساتھ ہی انہوں نے اپنے ساتھ ہونے والے ایک نامناسب واقعے پر بھی بات کی۔