متنازع بیانات کے کنگنا رناوٹ کی کمائی پر منفی اثرات

اپ ڈیٹ 18 دسمبر 2017
کنگنا کی آخر دو فلمیں باکس آفس پر ناکام رہیں —۔
کنگنا کی آخر دو فلمیں باکس آفس پر ناکام رہیں —۔

بولی وڈ اداکارہ کنگنا رناوٹ رواں سال کئی تنازعات کا حصہ بنیں، جن میں کرن جوہر سے ان کا جھگڑا، ہریتھک روشن پر ان کے الزامات اور لگاتار دو فلاپ فلمیں شامل تھیں۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ان تمام تر مسائل کے بعد بولی وڈ میں کوئین کے نام سے مشہور کنگنا نے بتایا کہ ان تمام تر تنازعات کا منفی اثر ان کی کمائی پر پڑا۔

مزید پڑھیں: کنگنا رناوٹ نے لگایا کرن جوہر پر اقرباء پروری کا الزام

کنگنا رناوٹ آخری مرتبہ ہدایت کار ہنسل مہتا کی فلم ’سمرن‘ میں کام کرتی نظر آئیں، تاہم فلم باکس آفس پر بُری طرح ناکام رہی۔

ان کی فلم ’رنگون‘ بھی باکس آفس پر فلاپ ثابت ہوئی جس میں سیف علی خان اور شاہد کپور شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ’ہریتھک شادی کا وعدہ کرکے مکر گئے‘

اس حوالے سے اپنے انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ ’مجھے آفرز ملنے کا سلسلہ ابھی بھی کم نہیں ہوا، لیکن اب میں کم برینڈز کی تشہیر کررہی ہوں، میری کمائی پر اثر پڑا ہے، اور میں جو اپنا پروڈکشن ہاؤس کھولنا چاہ رہی تھی اس منصوبے کو بھی آگے بڑھا دیا گیا‘۔

خیال رہے کہ رواں سال کے آغاز میں اپنی فلم ’سمرن‘ کی تشہیر کے دوران کنگنا رناوٹ نے اپنے بہت سے انٹرویوز میں بولی وڈ میں جنسی تشدد اور اقرباءپروری پر بات کی، اس دوران انہوں نے ہریتھک روشن پر انہیں دھوکہ دینے اور کرن جوہر پر بولی وڈ میں اقرباءپروری کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

مزید پڑھیں: فلم 'رنگون' باکس آفس پر کمال نہ دکھا سکی

تاہم کنگنا رناوٹ نے کہا کہ وہ چاہتی ہیں نوجوان لڑکیاں ان سے متاثر ہوں، اور وہ یہی سمجھیں کہ وہ ہر مشکل سے لڑ کر آخر میں جیت گئیں۔

اس وقت کنگنا رناوٹ نے تین فلموں کو سائن کیا، جبکہ وہ ’منیکارنیکا‘ نامی فلم کی شوٹنگ میں مصروف بھی ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں