☰
’بھارت‘ ٹیزر: سلمان خان کے 5 انداز سب کی توجہ کا مرکز
بولی وڈ دبنگ اداکار سلمان خان کی رواں سال عید پر سامنے آنے والی فلم ’بھارت‘ کے پروڈیوسرز نے مداحوں سے وعدہ کیا تھا کہ وہ رواں ماہ 25 تاریخ کو فلم کا پہلا ٹیزر ریلیز کریں گے، جسے انہوں نے پورا بھی کردیا۔
فلم ’بھارت‘ کا دوسرا ٹیزر آج سامنے آگیا، جس میں سلمان خان نے بتایا کہ ان کے والد نے ان کا نام بھارت کیوں رکھا۔
ایک منٹ 26 سیکنڈ دورانیے کے اس ٹیزر میں مرکزی کردار سلمان خان کے 5 انداز بھی سب کے سامنے آگئے۔
یاد رہے کہ جب سے سلمان خان نے اس فلم میں کام کرنے کا اعلان کیا تھا اور ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ وہ فلم میں 5 مختلف انداز نبھاتے نظر آئیں گے، تب ہی سے مداح فلم کی پہلی جھلک دیکھنے کو بےتاب تھے۔