Dawn News Television

اپ ڈیٹ 05 فروری 2019 01:08am

کیا آپ اس تصویر میں منفرد زرافہ ڈھونڈ سکتے ہیں؟

ہزاروں افراد کے ذہن اس تصویر نے گھما کر رکھ دیئے ہیں اور آپ خود دیکھ سکتے ہیں کہ ایسا کیوں ہے۔

انٹرنیٹ کے اس تیز دور میں لوگوں کے سامنے کچھ عجیب پہیلیاں سامنے آجاتی ہیں جن کا جواب سرچ انجن سے نہیں بلکہ خود کے ذہن پر زور دینے سے ملتا ہے۔

مذکورہ تصویر پر نظر دوڑائی جائے تو پہلی نظر میں یہ معلوم ہوگا کہ اس میں موجود زرافے ایک دوسرے سے مختلف ہیں جو کسی حد تک درست بھی ہے۔

تاہم تصویر میں کل 19 زرافوں کا خاکہ بنایا گیا ہے جن میں 9 جوڑے ہیں اور ان پر بنے دھبے ایک جیسے ہیں۔

تاہم ان میں ایک ایسا زرافہ بھی موجود ہے جس کا کوئی جوڑا موجود نہیں۔

مزید پڑھیں: اس تصویر میں موجود گڑبڑ پکڑ سکتے ہیں؟

اگر آپ نے اوپر دی گئی تصویر کو غور سے دیکھ لیا ہے تو ان چند لوگوں میں سے ہیں جو اس پہیلی کا جواب ڈھونڈنے میں کامیاب ہوگئے لیکن اگر جواب نہیں ڈھونڈ سکے تو آپ کو اپنے ذہن پر مزید زور دینا ہوگا۔

آپ کی مشکل کو آسان بنانے کے لیے ہم آپ کو اتنا اشارہ دے دیتے ہیں کہ یہ یک منفرد زرافہ نیچے کی 2 قطاروں میں ہے۔

یہ تصویر ایک ہنگری سے تعلق رکھنے ولے ایک آرٹسٹ جرگئے ڈوڈاس کی جانب سے بنائی گئی ہے جو اس طرح کی پہیلیاں بنانے میں مہارت رکھتے ہیں۔

کیا اس اشارے کے بعد آپ نے اس جواب کو تلاش کرلیا؟ اگر نہیں کیا تو ایک مرتبہ پھر اوپر دی جانے والی تصویر کا مشاہدہ کریں۔

اگر آپ جواب جاننے میں ابھی بھی ناکام ہوگئے ہیں تو ہم آپ کو نیچے دی گئی تصویر میں بتارہے ہیں۔

جواب ڈھونڈنے میں کتنا وقت لگا کمنٹ میں ضرور بتائیں — فوٹو بشکریہ، جرگئے ڈوڈاس ٹوئٹر اکاؤنٹ

Read Comments