Dawn News Television

اپ ڈیٹ 08 فروری 2019 05:51pm

پی ایس ایل: پشاور زلمی کے کھلاڑیوں کی دبئی روانگی

پاکستان سپر لیگ سیزن 4 کے آغاز میں بس چند دن ہی باقی ہیں، تاہم اس کی تیاریاں اور جوش و خروش عروج پر پہنچ گیا ہے اور اس میگا ایونٹ میں شرکت کے لیے ٹیموں کے کھلاڑیوں کی دبئی روانگی شروع ہوگئی ہے۔

اس ایونٹ میں شامل 2 مرتبہ کی فائنلسٹ پشاور زلمی کی ٹیم کے کھلاڑیوں نے دبئی اڑان بھرنے سے قبل اچھی کارکردگی پیش کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

پشاور زلمی میں شامل جارحانہ بلے باز کامران اکمل نے دبئی روانگی کے موقع پر کہا کہ وہ پی ایس ایل سیزن 4 میں اچھی کارکردگی کےلیے پر امید ہیں۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل سے بین الاقوامی اسٹارز بننے والے کھلاڑی

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ایک ٹوئٹ میں انہوں نے شائقین سے سپورٹ اور دعاؤں کی درخواست بھی کی۔

اسی طرح ابھرتے ہوئے کھلاڑی عمید آصف نے روانگی سے قبل ایئرپورٹ پر کہا کہ پشاور زلمی پی ایس ایل 4 کے لیے پوری طرح سے تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ماہرہ اس سال بھی پی ایس ایل میں پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسڈر مقرر

ساتھ ہی پشاور زلمی میں شامل دو کھلاڑی نبی گل اور ابتسام شیخ بھی دبئی روانہ ہوئے، انہوں نے کہا کہ پشاور زلمی ایونٹ میں اچھی کارکردگی دکھائے گی، شائقین پشاور زلمی کے لیے دعا کریں۔

دوسری جانب پشاور زلمی کے منیجر ارشد خان کا کہنا تھا کہ ٹیم کے کپتان ڈیرن سیمی دبئی میں ہی موجود ہیں جبکہ دیگر غیر ملکی کھلاڑی بھی جلد زلمی اسکواڈ کا حصہ بن گے۔

Read Comments