☰
دنیا کا پہلا 32 میگا پکسل سیلفی کیمرے والا اسمارٹ فون
ویسے تو بیشتر اسمارٹ فونز میں بیک کیمروں پر زیادہ توجہ دی جاتی ہے مگر اب ایسا اسمارٹ فون متعارف ہونے والا ہے جس کا سیلفی کیمرا ہی اس کی جان ثابت ہوگا۔
چینی کمپنی ویوو نے رواں ماہ ایک نیا فون ویوو وی 15 پرو متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جس میں پوپ اپ سیلفی کیمرا دیا جائے گا۔
اور اس سیلفی کیمرے میں اتنے زیادہ میگا پکسلز دیئے جارہے ہیں جو بیشتر اسمارٹ فونز کے بیک کیمروں یا ڈوئل کیمرا سیٹ اپ میں بھی نہیں ہوتے۔