گڑیا سے شادی کے بعد شخصیت مکمل ہونے کا دعویٰ کرنے والی لڑکی
تین دہائیاں قبل انسان صرف مخالف جنس سے ہی شادی کرنے کو ترجیح دیتے تھے اور ایسی شادیوں کو ہی قدرتی اور کامیاب شادیاں قرار دیا جاتا تھا۔
تاہم اب دنیا بھر میں جہاں ایک ہی جنس کے 2 افراد کے درمیان شادی عام بات ہوگئی ہے، وہیں کئی افراد کی جانب سے روبوٹ، جانوروں، پرندوں، درختوں اور کھلونوں سے شادیاں کرنے کا رواج بھی عام ہو رہا ہے۔
اگرچہ ایسی شادیوں کی مخالفت بھی کی جاتی ہے، تاہم پھر بھی دنیا بھر میں لوگ آئے دن ایسی منفرد شادیاں کر رہے ہیں۔
امریکا کی ایک 20 سالہ لڑکی نے بھی ایک ایسی منفرد شادی کی ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ وہ اس شادی کے بعد خود کو مکمل محسوس کر رہی ہیں۔
جی ہاں، امریکا کی 20 سالہ لڑکی نے اپنی ہی 37 سالہ گڑیا سے شادی کرکے سب کو حیران کردیا۔
برطانوی اخبار’ڈیلی میل‘ کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست میساچوٹس سے تعلق رکھنے والی 20 سالہ فلیسٹلی کیڈلک نے اپنی دیرینہ ساتھی گڑیا سے شادی کے تقریب منعقد کرکے سب کو حیران کردیا۔
ان کی شادی کی تقریب میں 500 امریکی ڈالر کا خرچہ آیا اور تقریب کے مہمانوں میں 8 گڑیا بھی شامل تھیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ فلیسٹلی کیڈلک نے جس گڑیا سے شادی کی وہ شادی کے بعد گڈا بن چکا ہے۔