☰
’جونس بھائیوں‘ کا 6 سال بعد اکٹھے ہونے کا فیصلہ
بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا سے شادی کے بعد خبروں میں ان رہنے والے امریکی گلوکار نک جونس ایک مرتبہ پھر اپنے بھائیوں کے ساتھ اکٹھے ہوکر پرفارم کرنے جارہے ہیں۔
جونس برادرز کے نام سے مشہور یہ گلوکار بھائی 6 سال قبل ایک دوسرے سے الگ ہوگئے تھے، تاہم اب نئے میوزک کے ساتھ مداحوں کے سامنے مشترکہ طور پر پرفارم کریں گے۔
رپورٹس کے مطابق یہ بھائی نئے میوزک، متعدد کنسرٹس اور ڈاکیومنٹریز تیار کرنے جارہے ہیں۔