Dawn News Television

شائع 21 مارچ 2019 03:51pm

ہندو برادری کا رنگوں بھرا تہوار ہولی

پاکستان سمیت دنیا بھر کی ہندو برادری نے رنگوں بھرا اپنا مذہبی تہوار ہولی جوش و جذبے کے ساتھ منایا۔

یہ تہوار ہر سال موسم بہار کے آغاز پر منایا جاتا ہے، اس تہوار پر ہولی منانے والے افراد ایک دوسرے پر رنگوں کی بارش کرتے ہیں۔

سندھ اور بلوچستان میں ہندو برادری کے افراد زیادہ بستے ہیں اور ان ہی صوبوں میں اس تہوار کو روایتی انداز میں بھی منایا جاتا ہے۔

ہولی کی خوشی میں گھروں اور محلوں کو برقی قمقموں سے سجایا گیا جبکہ ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالے گئے اور رقص بھی ہوا۔

اس تہوار کو بھارت اور نیپال میں سرکاری و قومی سطح پر بھی منایا جاتا ہے۔

Read Comments