اداکار انس یزدان اور آئمہ مشتاق کی نئی زندگی کی شروعات
اداکارہ عروہ اور ماورا حسین کے چھوٹے بھائی اداکار و ماڈل انس یزدان نے اپنی دیرینہ دوست اور ماڈل آئمہ مشتاق سے نکاح کرلیا۔
انس یزدان اور آئمہ مشتاق کے درمیان گزشتہ کچھ عرصے سے تعلقات تھے اور دونوں کو ایک ساتھ دیکھا جاتا رہا۔
دونوں کی جوڑی کو سوشل میڈیا پر سراہا بھی جاتا رہا۔
اگرچہ دونوں نے نکاح اور شادی کے حوالے سے پہلے مداحوں کو کچھ نہیں بتایا تھا، تاہم نکاح کرنے کے بعد دونوں نے انسٹاگرام کے ذریعے مداحوں کو آگاہ کرلیا کہ انہوں نے نکاح کرلیا۔
جوڑے نے اپنے نکاح کے حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائیں، تاہم ان کی تصاویر سے اندازہ ہوتا ہے کہ نکاح کا اہتمام انتہائی سادگی سے کیا گیا۔
جہاں انس یزدان اور آئمہ بیگ نے اپنے نکاح کی تصاویر شیئر کیں، وہیں عروہ اور ماورا حسین نے بھی اپنے چھوٹے بھائی کے نکاح کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے دونوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔