☰
پیار، حسد، جھگڑے اور غلط فہمیوں کی کہانی ’چھلاوا‘
اداکارہ مہوش حیات اگرچہ ان دنوں تمغہ امتیاز حاصل کرنے کی وجہ سے ہونے والی بے جا تنقید کی وجہ سے خبروں میں ہیں، تاہم ان کے مداحوں کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ ان کی آنے والی فلم کا ٹیزر جاری کردیا گیا۔
مہوش حیات، اظفر رحمٰن، زارا نور عباس اور محمود اسلم سمیت دیگر اداکاروں کی کاسٹ پر مبنی فلم رومانٹک، کامیڈی اور سسپنس سے بھرپور فلم ’چھلاوا‘ کا پہلا ٹیزر ٹریلر جاری کردیا گیا۔
ایک منٹ سے زائد دورانیے کے ٹیزر سے فلم کی مکمل کہانی کو سمجھنا مشکل ہے، تاہم اسے دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ فلم پیار، حسد، کچھ خاندانی اور ذاتی جھگڑوں سمیت محبت میں ہونے والی غلط فہمیوں کے گرد گھومتی ہے۔
ٹیزر ٹریلر میں جہاں مہوش حیات اور اظفر رحمٰن کو رومانس کرتے دکھایا گیا ہے، وہیں انہیں دوسرے مسائل کو حل کرتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔