Dawn News Television

شائع 02 اپريل 2019 02:05pm

نیپال میں طوفان سے تباہی

نیپال کے جنوبی علاقے میں تیز ہوا کے طوفان کے نتیجے میں 27 افراد ہلاک اور 700 سے زائد زخمی ہوگئے۔

طوفان کے نتیجے میں گھروں، درختوں اور بجلی کے کھمبوں کو شدید نقصان پہنچا۔

زخمیوں کو علاج کے لیے مقامی ہسپتال لے جایا گیا جبکہ کچھ افراد کو علاج کے لیے کٹھمنڈو منتقل کیا گیا۔

سارے گاؤں تباہ ہوگئے اور لوگ درختوں اور ملبے سے ہلاک ہونے والے رشتہ داروں کی موت پر غم زدہ ہیں۔

صوبائی حکومت نے طوفان میں ہلاک افراد کے اہلِ خانہ کے مفت علاج اور 3 لاکھ روپے کی مالی معاونت کا اعلان کیا ہے۔

نیپال کے وزیراعظم کے پی شرما اولی نے طوفان کے نتیجے میں ہلاکتوں پر تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت زخمیوں کے علاج کی ہر ممکن کوشش کرے گی۔

4 سال قبل نیپال میں تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں تقریباً 9 ہزار افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہوگئے تھے۔

Read Comments