Dawn News Television

شائع 14 مئ 2019 11:36pm

معروف ٹی وی ڈائریکٹر عاطف حسین انتقال کرگئے

معروف ٹی وی ڈائریکٹر سید عاطف حسین گردے فیل ہونے کی وجہ سے جہان فانی سے کوچ کر گئے۔

عاطف حسین کے بھائی نے ڈان سے گفتگو کرتے ہوئے ان کے انتقال کی خبر کی تصدیق کی۔

عاطف حیسن نجی نشریاتی ادارے 'اے آر وائی' ٹی وی کے معروف ڈرامہ ’ببن خالہ کی بیٹیاں‘ کے ڈائریکٹر تھے۔

اس کے علاوہ ان کے معروف ڈراموں میں زندگی دھوپ تم گھنا سایا، اک تمنا لاحاصل سی، بے قصور، لاڈو میں پلی، اقرار وغیرہ شامل ہیں۔

وہ کراچی کے آغا خان ہسپتال میں زیر علاج تھے اور گزشتہ 2 روز سے وینٹی لیٹر پر تھے۔

ان کے انتقال کی خبر سنتے ہی سماجی رابطے کی ویب سائٹ 'ٹوئٹر' پر ان کے لیے تعزیتی پیغامات آنے شروع ہوگئے۔

Read Comments