☰
’باہوبلی‘ ہیرو نے انوشکا سے شادی پر خاموشی توڑ دی
بھارت کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں شمار ہونے والی ایکشن پیرڈ ڈرامہ فلم ’باہو بلی 2‘ کے ہیرو پربھاس اور ہیروئن انوشکا شیٹھی کے درمیان تعلقات کی خبریں کافی عرصے سے چل رہی ہیں۔
دونوں کی جانب سے ’باہو بلی 2‘ میں کام کرنے کے دوران تعلقات استوار ہوئے اور پھر یہ تعلقات رومانس تک پہنچے اور گذشتہ کچھ عرصے سے خبریں ہیں کہ وہ جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔
گذشتہ برس چہ مگوئیاں تھیں کہ پربھاس اور انوشکا شیٹھی 2018 کے آخر تک شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔پربھاس کے چچا نے گذشتہ برس بتایا تھا کہ ان کے بھتیجے 2018 کے آخر تک شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے، تاہم ایسا نہیں ہوا۔