Dawn News Television

شائع 23 جون 2019 01:37pm

امیر قطر کا پاکستان آمد پر پرتپاک استقبال

امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی پاکستان آمد پر وزیراعظم عمران خان نے خود ان کا استقبال کیا۔

اس موقع پر اعلیٰ حکام اور وفاقی وزرا بھی موجود تھے، جہاں مہمان کو 21 توپوں کی سلامی بھی پیش کی گئی اور وزیر اعظم نے معزز مہمان کی گاڑی خود چلائی۔

شیخ تمیم بن حمد الثانی کو وزیر اعظم ہاؤس میں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا جبکہ 'جے ایف 17' تھنڈر نے فلائی پاسٹ پیش کرکے انہیں سلامی دی۔

پاکستان اور قطر کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری، سیاحت اور تجارت کے فروغ اور منی لانڈرنگ، دہشت گردی کی مالی معاونت کے انسداد اور خفیہ معلومات کے تبادلے سے متعلق مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔

Read Comments