امیر قطر کا پاکستان آمد پر پرتپاک استقبال

23 جون 2019

امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی پاکستان آمد پر وزیراعظم عمران خان نے خود ان کا استقبال کیا۔

اس موقع پر اعلیٰ حکام اور وفاقی وزرا بھی موجود تھے، جہاں مہمان کو 21 توپوں کی سلامی بھی پیش کی گئی اور وزیر اعظم نے معزز مہمان کی گاڑی خود چلائی۔

شیخ تمیم بن حمد الثانی کو وزیر اعظم ہاؤس میں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا جبکہ 'جے ایف 17' تھنڈر نے فلائی پاسٹ پیش کرکے انہیں سلامی دی۔

پاکستان اور قطر کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری، سیاحت اور تجارت کے فروغ اور منی لانڈرنگ، دہشت گردی کی مالی معاونت کے انسداد اور خفیہ معلومات کے تبادلے سے متعلق مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔

قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کا خصوصی طیارہ نور خان ایئربیس پر اترا تھا جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا — فوٹو: اے ایف پی

وزیر اعظم نے معزز مہمان کی گاڑی خود چلائی — فوٹو: اے ایف پی

دونوں ممالک کی اعلیٰ قیادت کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے دورہ پاکستان کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا — فوٹو: ریڈیو پاکستان

مہمان کو جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیوروں نے فلائی پاسٹ کرکے سلامی پیش کی — فوٹو: اے ایف پی

شیخ تمیم بن حمد الثانی کو وزیر اعظم ہاؤس میں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا — فوٹو: اے ایف پی

قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچے تھے —فوٹو: اے ایف پی

پاکستان اور قطر کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون سے متعلق مفاہمت کی 3 یادداشتوں پر دستخط ہوئے — فوٹو:پی آئی ڈی

امیر قطر نے عمران خان کو قطر کی قومی فٹبال ٹیم کی شرٹ تحفے میں پیش کی — فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

وزیراعظم عمران خان نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات کے دوران اپنا دستخط کیا ہوا بلا تحفے میں دیا — فوٹو بشکریہ ٹوئٹر