☰
بھارتی ٹیلی ویژن کے کامیاب اداکار نے اتنا وزن کیسے کم کرلیا؟
بھارتی ٹیلی ویژن کے نامور اداکار رام کپور نے کئی ڈراموں میں مرکزی کردار نبھایا اور ایک دور میں انڈسٹری پر چھائے رہے، جس کے بعد انہوں نے فلموں میں بھی اپنا کیریئر آزمایا لیکن آہستہ آہستہ ناکامی کی طرف جانے لگے اور پھر اسکرین سے غائب ہوگئے۔
اداکار نے حال ہی میں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنی تصاویر شیئر کی، جس میں انہوں نے لکھا کہ 'کیا حال ہیں سب کے؟ بہت دن ہوگئے دیکھے ہوئے'۔
ان تصاویر میں رام کپور کو پہچاننا انتہائی مشکل تھا، کیوں کہ وہ پہلے سے بےحد مختلف نظر آرہے ہیں۔
جس کے بعد مداحوں نے اداکار کے اس نئے انداز کو سراہاتے ہوئے لکھا کہ وہ پہلے سے کافی زیادہ فٹ اور اسمارٹ نظر آرہے ہیں۔