Dawn News Television

شائع 12 جولائ 2019 12:52am

جسٹس ریٹائرڈ دوست محمد خان گھر میں آگ لگنے کے باعث زخمی

سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جسٹس دوست محمد خان گھر میں آگ لگنے کے باعث جھلس گئے۔

جسٹس ریٹائرڈ دوست محمد گھر میں آتشزدگی کے باعث بُری طرح جھلس گئے ہیں اور انہیں پمز ہسپتال اسلام آباد منتقل کیا گیا ہے۔

پمز ہسپتال ذرائع کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ دوست محمد خان کو پمز ہسپتال کے بَرنز وارڈ لایا گیا، جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد دی گئی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ دوست محمد خان کے جسم کا 22 فیصد حصہ جل گیا تھا، تاہم اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

پمز انتظامیہ کے مطابق دوست محمد خان گزشتہ روز اپنے کمرے میں ہونے والے شارٹ سرکٹ کے باعث جھلس کر زخمی ہوگئے تھے۔

شارٹ سرکٹ کے باعث ان کا چہرہ، بازو اور پیٹ جھلس گئے تھے۔

Read Comments