سلمان خان’دبنگ 3‘ میں خود سے 30 برس کم عمر لڑکی سے رومانس کریں گے
سلمان خان ان دنوں اپنی آنے والی ایکشن کامیڈی فلم ’دبنگ تھری‘ کی شوٹںگ میں مصروف ہیں اور وہ اس فلم کی شوٹنگ کے سیٹ سے مختلف مزاحیہ ویڈیوز بھی شیئر کرتے رہتے ہیں۔
سلمان خان کی یہ فلم تین سال قبل بننا تھی، تاہم اس میں تاخیر ہوتی گئی اور بالآخر اب اس کی شوٹنگ شروع کردی گئی اور امکان ہے کہ اسے رواں برس کے آخر یا آئندہ سال کے آغاز میں ریلیز کردیا جائے گا۔
’دبنگ تھری‘ کے حوالے سے جہاں پہلے اطلاعات تھیں کہ سوناکشی سنہا کی جگہ کسی نئی ہیروئن کا کاسٹ کیا جائے گا، وہیں یہ اطلاعات بھی تھیں کہ ممکنہ طور پر فلم میں سنی لیونی کو بھی کاسٹ کیا جائے۔
تاہم بعد ازاں فلم کی ٹیم نے ’چلبل پانڈے‘ کے رومانس کے لیے ’رجو‘ یعنی سوناکشی سنہا کو ہی کاسٹ کرنے کی تصدیق کی۔
تاہم اب خبر سامنے آئی ہے کہ فلم میں ایک اور اداکارہ کو کاسٹ کیا گیا ہے جو سلمان خان سے عمر میں کم سے کم 30 برس چھوٹی ہیں اور دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ بھی فلم میں دبنگ ہیرو سے رومانس کرتی دکھائی دیں گی۔
’ممبئی مرر‘ کے مطابق دبنگ تھری میں کو سیریز کا پری کوئل بنایا جا رہا ہے، یعنی اس فلم کی کہانی سلمان خان کی ’دبنگ سیریز‘ کی ابتدائی زندگی سے شروع ہوگی۔